منگل, جون 9, 2026
اشتہار

عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سیشن عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ کا حکم واپس لے لیا ، گزشتہ سماعت پرشہباز گل کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ترک کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ کا حکم واپس لے لیا ، شہباز گل کے نمائندے کے پیش ہونے پر وارنٹ واپس لیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پر شہباز گل کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کئے تھے، نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

بعد ازاں شہباز گل نے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعے لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ وکیل کے کلرک نے گزشتہ سماعت پر غلط تاریخ نوٹ کی، جس کے باعث عدالت میں حاضری نہیں ہو سکی لہذا عدالت ورانٹ جاری کرنے کا حکم واپس لے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں