منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

کورٹنی والش نے شاہین آفریدی کو جدید دور کا مکمل فاسٹ بولر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر کورٹنی والش نے شاہین آفریدی کو ماڈرن ڈے کا مکمل فاسٹ بولر قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے سابق ویسٹ انڈین بولر کورٹنی والش کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کی لائن ہمیشہ کی طرح طاقتور ہے جبکہ شاہین آفریدی جدید دور کے مکمل فاسٹ بولر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

کورٹنی والش بطور کوچ راولپنڈی سیٹ اپ کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز نے ہمیشہ سے ہی پاکستان کی کامیابی کا اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ہی چیز باقی دنیا سے پاکستانی بولرز کو مختلف بناتی ہے۔

یہ پڑھیں: شاہین آفریدی کی فارم کا مسئلہ ہے یا کچھ اور۔۔۔ سابق کپتان نے نشاندہی کردی

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو سرفراز نواز سے لے کر وسیم اکرم، وقار یونس اور اب نوجوان فاسٹ بولر سامنے آئے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین بولر نے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح کھیلتا ہے وہ شاندار ہے، پاکستان اور فرنچائز کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہترین ہے۔

انہوں نے نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی بھی تعریف کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں