اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سرکاری افسران کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق عدالت کا حکمنامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (10 فروری 2026): عدالت عالیہ نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کی ویڈیوز شیئر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر صوابئی کی سوشل میدْیا پر یونیورسٹی کی ویڈیوز شیئر کرنے کے خلاف درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران بغیر قانونی اختیار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال نہیں کر سکتے۔

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ درخواست میں سرکاری افسران کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے سے متعلق مسئلہ اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر پی ایم آر یو کے مطابق افسران کسی کی نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز اپلوڈ نہیں کر سکتے کیونکہ کسی کی نجی زندگی سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کرنا عوامی مفاد میں نہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا گورنمنٹ سروس رول 34 اے کے مطابق کوئی افسر سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتا۔ سرکاری امور کے لیے سوشل میڈیا استعمال ضروری ہو تو، ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری سے اجازت لینا ہوگی۔ تاہم سرکاری امور پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر مِس کنڈکٹ رولز لاگو ہوں گے۔

حکم نامہ میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ فریقین سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر ایس اوپیز بنائیں اور حکومت اس کی رپورٹ بنا کر ایک ماہ میں عدالت میں جمع کرائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں