جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دلکش کوور ڈرائیو کے مقابلے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلکش کوور ڈرائیور کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کیوی کپتان کین ولیم سن اور انگلش کپتان جو روٹ شامل تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی تھی وہ ووٹنگ کے ذریعے دلکش کوور ڈرائیو کے حامل کھلاڑی کا انتخاب کریں۔

آئی سی سی کے ٹویٹر پیج پر سب سے زیادہ ووٹ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ملے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے اور جو روٹ آخری نمبر پر رہے۔

بابر اعظم کو مداحوں کی جانب سے 46 فیصد ووٹ دئیے گئے جبکہ کوہلی کے حصے میں 45.9 فیصد ووٹ آئے۔

کیوی کپتان کین ولیم سن 7.1 فیصد ووٹ حاصل کرسکے اور جو روٹ 1.1 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں