تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ایک ہزار800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹےمیں مزید 58 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار55 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 36ہزار 513 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار800 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 485 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار11 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.92 فیصد ہے جبکہ کورونا کے 2 ہزار 341 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور ملک میں کورونا کے 4لاکھ 76ہزار471 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 316، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، بلوچستان میں 18 ہزار 622 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -