تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی: خلیجی ریاست میں کرکٹ کھیلنے پر 34 افراد گرفتار

مسقط : عمان میں کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنے والے 34 افراد کو شاہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سپریم کمیٹی کی جانب سے کرونا پابندیوں میں مزید سختی کردی گئی ہے۔

عمان کی شاہی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری متعدد ٹوئٹس کے ذریعے تصدیق کی کہ دارالحکومت مسقط کے علاقے الانصب درجنوں افراد کی جانب سے سپریم کمیٹی کے کرونا پابندیوں سے متعلق نافذ کیے گئے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خلاف ورزی کے مرتکب 34 افراد کے گروپ کو گرفتار کرلیا ہے، جو کرکٹ کھیل کر پابندیوں کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے عمان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، عمان میں 1 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چوتینس ہزار چھ سو چوتینس ہوگئی ہے، جب کہ مزید 24 افراد کے انتقال سے مرنے والوں کی تعداد 2513 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -