تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کمسن بچی کی کرونا کیخلاف آگہی مہم، جسٹن ٹروڈو بھی معترف، ویڈیو وائرل

الاسکا: پانچ سالہ بچی بھی کرونا وائرس کے خلاف میدان میں آگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر پر اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایک پانچ سالہ بہادر بچی نے کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کا عزم کیا اور وبا سے لوگوں کو بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کردی۔

نووا الاسکا کے علاقے فیئر بینک کی رہائشی ہیں اور ان کی ویڈیو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں جس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں نووا کا کہنا ہے کہ معذرت کے ساتھ آپ کسی سے ملنے کے لیے باہر نہیں جاسکتے اور مجھے اس کا افسوس ہے، اسی لیے آپ کہیں نہ جائیں، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں کیونکہ میں بہت سیریس ہوں اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

کمسن بچی کا کہنا تھا کہ ایک بھائی اور والدین کے ساتھ الاسکا میں رہتی ہوں اور لوگوں پر زور دیتی ہوں کہ وہ بار بار ہاتھ دھوئیں، اپنی ویڈیو کے بارے میں بچی نے مزید کہا کہ میں نے اور بہت سی ویڈیو بنائی ہیں جو کرونا وبا سے بچنے کے متعلق ہیں۔

نووا کے والدین بھی اپنی اس بہادر بچی کی مہم پر بہت خوش ہیں، نووا کی ویڈیو کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -