تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: نئی پریشانی سر اٹھانے لگی!

ریاض: سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں یومیہ کیسز میں اضافے کے خدشات سامنے آگئے۔ گزشتہ روز 864 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے قبل یہ تعداد آٹھ سو کے اندر ہی ہوا کرتی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں اتوار اور پیر کے روز بالترتیب 796 اور 731 کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن اب اضافہ دیکھا گیا کیوں کہ گزشتہ روز 864 مریضوں میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منگل کے روز کورونا کے شکار مزید 12 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

COVID-19 active cases in KSA rise again as new infections outnumber recoveries

سعودی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا کے شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

مملکت میں اب تک 8357 کورونا مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز 451 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 990 ہوگئی۔

سعودی شہر مکہ سے سب سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 159 ہے۔ مملکت میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 10829 ہوگئی جن میں سے 1396 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -