تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

غیر ملکیوں کو واپسی کی اجازت، بحرین کی حکومت نے تردید کردی

مناما: بحرین کی حکومت نے غیرملکی باشندوں کو وطن واپسی کی اجازت دینے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزارتِ داخلہ برائے قومیت، پاسپورٹ اور ریزیڈینس (این پی آر اے) نے غیرملکیوں کی واپسی کے حوالے سے دی جانے والی اجازت کی خبروں کی تردید کی۔

وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو اپنے ممالک میں موجود ہیں انہوں سفری پابندیوں کی وجہ سے واپسی کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ پابندی کرونا کی روک تھام کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیرملکی کارکنان کی واپسی کے لیے ایک جعلی ضابطہ کار جاری کیا گیا تھا، جو جعلی ہے، حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی پابندیاں تاحال برقرار ہیں، کوئی بھی غیر ملکی روانگی سے قبل متعلقہ اداروں یا سفارت خانوں سے تصدیق کر کے روانہ ہو۔

مزید پڑھیں: بحرین : 68 ممالک کے شہری ایئرپورٹ پر ویزہ حاصل کرسکیں گے، سروس شروع

یاد رہے کہ رواں ماہ بحرین کی حکومت نے قطر سمیت خلیجی ممالک کے شہریوں کو  ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وہ مسافر جن کے پاس ای ویزہ ہیں وہ ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد درخواست جمع کروا کے ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -