تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لاک ڈاؤن میں بال نہ کاٹنے پر حجام قتل

پٹنا: بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر مقامی افراد نے حجام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست بہار کے شہر پٹنا میں پیش آیا جہاں درجنوں مقامی افراد نے ہیئر ڈریسر کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

بنکا ضلع کے رہائشی 40 سالہ دنیش ٹھاکر کو مقامی افراد نے زبردستی گھر سے باہر نکالا اور دکان پر ساتھ چلنے کا کہا، ہیئرڈریس نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کا مطالبہ مسترد کردیا۔

حجام کے منع کرنے پر مقامی افراد سیخ پا ہوگئے اور دنیش پر حملہ کرتے ہوئے لاتوں گھوسوں اور لاٹھیوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

بہیمانہ تشدد سے حجام کی حالت غیر ہوئی تو اسے سر پر گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ اگلے روز ہیئرڈریسر کی مسخ شدہ لاش ملحقہ گاؤں سے ملی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

مقتول کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ گاؤں کے متعدد افراد گھر پر آئے اور لاک ڈاؤن میں زور بردستی کرتے ہوئے شوہر کو دکان کھولنے کا کہا اور انکا پر اسے مار ڈالا۔

پولیس نے اہلیہ موسو دیوی کی درخواست پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد افراد کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -