ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کورونا بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل سست روی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار کورونا بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہیں، اس حوالے سے آزاد کشمیر پہلے اور خیبرپختونخوا آخری نمبر پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی 26 فیصد اہل آبادی کو کورونا بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے، آزاد کشمیر کی 41، گلگت بلتستان کی 36، پنجاب کی 31، سندھ کی 24، بلوچستان کی 13 اور کے پی کی 9 فیصد آبادی کو بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی 16 فیصد اہل آبادی نے بھی کورونا بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے ۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار، سندھ میں 84 لاکھ 66 ہزار 333، خیبرپختونخوا میں 12 لاکھ 31 ہزار 356، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 80 ہزار 600، بلوچستان میں 6 لاکھ 4 ہزار اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں