تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...
Array

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز اور اموات میں کمی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا ، ایک دن میں 47 افراد جاں بحق اور 2300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلامزید47مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد27ہزار374 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 51ہزار139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک دن میں2ہزار333 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.56 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد 4ہزار641 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,227,905 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار267، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 874 اور بلوچستان میں32 ہزار 796 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 472 ، گلگت بلتستان میں 10,264 ، اور آزاد کشمیر میں 33,874 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -