تازہ ترین

کرونا وائرس، دبئی کے سرکاری محکمے نے جو کہا وہ کر دکھایا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے سرکاری محکمے نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی اکانومی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والے 14 دکانداروں سمیت 9 میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف کارروائی کی۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محکمے نے اتوار کے روز خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی کی اور مذکورہ دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں‌ کی شامت آگئی

اعلامیے کے مطابق جن لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اُن میں پانچ فیکٹری مالکان اور دو سپرمارکیٹ، دو سپلائرزشامل ہیں۔صارفین کی شکایات موصول ہونے کے بعد ناقص ماسک تیار کرنے والی فیکٹریوں پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

جن ملزمان پر جرمانہ عائد کیا گیا اُن کی دکان سیل کر کے فیس ماسک، سینیٹائزرز اور جراثیم کش محلول بھی قبضے میں لیا گیا۔

سرکاری اعلامیے میں عوام سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں  اور اُن کی شکایت 600545555 پر درج کرائیں۔

Comments

- Advertisement -