تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اومان میں کورونا سے زیادہ متاثر کون؟

مسقط: غیر ملکیوں کی بڑی تعداد والے ملک اومان میں کورونا وائرس سے زیادہ تر ملکی باشندے ہی متاثر ہو رہے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سلطنت میں کورونا وائرس پھیلنے کی بڑی وجہ خود اومانی شہری ہی ہیں۔

سلطنت میں کورونا سے مجموعی طور پر ہونے والی اموات میں اکثریت اومانی شہریوں کی ہے، اب تک مہلک وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 660 ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سے اومانی شہریوں کی تعداد 441 ہے جب کہ غیر ملکیوں کی ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 209 ہے۔

سلطنت میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں 52 ہزار سے زائد اومانی ہیں جب کہ 32 ہزار سے زائد غیرملکی ہیں۔

50لاکھ آبادی والے ملک میں غیرملکیوں کی تعداد 20 لاکھ ہے۔کورونا سے متاثرہ افراد میں 73 فیصد سے زائد مرد ہیں جن کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہے۔

Comments

- Advertisement -