تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا جیسی وباؤں سے نمٹنے کیلئے 23 ممالک کا بڑا فیصلہ

دنیا کو مستقبل میں کورونا وائرس جیسی وباؤں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور23 ممالک کے سربراہان نے منگل کو ایک بین الاقوامی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین تک دنیا بھر کے افراد کی رسائی، ادویات کی فراہمی اور وبا کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانے سے متعلق اس معاہدے کی تجویز یورپی یونین کے سربراہان کے چیئرمین چارلس میشل نے گذشتہ سال نومبر میں جی 20 کے ایک اجلاس میں پیش کی تھی۔

گزشتہ روز اس معاہدے کی تجویز کو فجی، پرتگال، رومانیہ، برطانیہ، روانڈا، کینیا، فرانس، جرمنی، یونان، کوریا، چلی، کوسٹا ریکا، البانیہ، جنوبی افریقہ، ٹرینیڈاد اور ٹوباگو، نیدرلینڈز، تیونس، اسپین، سینیگال، ناروے، سربیا، انڈونیشیا اور یوکرین کے رہنماؤں کی باقاعدہ حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے بڑے اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ میں اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ آئندہ بھی دیگر وبائیں اور صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور کوئی بھی حکومت اس خطرے سے تنہا نہیں نمٹ سکتی۔

ایسے معاہدے کا اصل مقصد بہتر الرٹ سسٹم، ڈیٹا شیئرنگ، تحقیق اور ویکسین کی تیاری و فروخت، ادویات کی فراہمی اور حفاظتی سامان کے ذریعے دنیا کو مستقبل میں کسی بھی وبا سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

معاہدے میں یہ بھی کہا گیا کہ انسانوں، جانوروں اور اس سیارے کی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ قوموں اور بین الااقوامی اداروں کے سربراہان کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا کوویڈ-19 کی وبا سے سبق حاصل کرے۔

Comments

- Advertisement -