اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ابوظبی میں اسکول کھولنے کی تیاریاں، نئے ایس او پیز کیا ہونگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات نے تعلیمی سیشن برائے دو ہزار اکیس اور بائیس شروع کرنے کے لئے نئی کرونا ایس او پیز پالیسی مرتب کی ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ تعلیم ابوظبی نے تعلیمی سال دو ہزار اکیس، بائیس کے حوالے سے نجی اور دیگر اسکولوں کے لیے کرونا ایس او پیز کی نئی پالیسی تیار کی ہے، جس کے مطابق طلبا کو اسکولز میں کھانا فراہم کرنے اور ان کے لئے کھیلوں کے میدان بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے عندیہ دیا کہ کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپورٹس ٹریننگ پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔

الامارات الیوم کے مطابق دس سے سولہ طلبا پر مشتمل گروپ بنائے جائیں گے، دوسری اور تیسری کلاس کے ایسے طلبہ کو ان گروپوں میں شامل کیا جائے گا جو سماجی فاصلے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں، اسکولوں میں طلبہ کے درمیان سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ جگہیں متعین ہوں گی ـنیا تعلیمی سال شروع ہونے پر طلبہ کو اسپورٹس ٹریننگ کلاس میں شرکت کا موقع دیا جائے گا اور تیراکی سمیت مختلف سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ اسکولوں میں کوکنگ کی سہو لتیں مہیا کی جائیں گی بشرطیکہ اسکول میں ریستوران کی طرف سے طلبہ کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وبا سے بچاؤ کے لئے اب تک ایک کروڑ 68 لاکھ 32 ہزار 21 شہریوں کو کرونا ویکسین لگادی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں