The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں کورونا کی شرح 2 فیصد پر برقرار، مزید 953 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 2 فیصد پر برقرار ہے ، ایک روز میں900 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 36 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 953 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.59 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 890 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 69 ہزار 338 ، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار264 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار614 اور بلوچستان میں 35 ہزار 361 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 519 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 543 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 068 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں