بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ملک کے 26 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہرکے وار تیزی سے جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 26 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک کے 26 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد یا زائد رہی ، پنجاب کے 14 اضلاع اور خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد یا زائد ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ، ملتان 12 ، فیصل آباد میں 15، گوجرانوالہ میں 10 فیصد جبکہ منڈی بہاالدین میں شرح 10 اور گجرات میں 7 فیصد ہے۔

عدادو شمار کے مطابق لاہور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 23 فیصد، اوکاڑہ میں 9 فیصد ، راولپنڈی میں 15 فیصد ، رحیم یار خان میں 9 فیصد رہی جبکہ سرگودھا، سیالکوٹ میں شرح 12 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا پشاور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد، سوات میں 23 فیصد ، نوشہرہ میں 19، لوئر دیر میں 8 فیصد ، مالاکنڈ میں 12 ،صوابی میں 12 فیصد ہے۔

اسی طرح آزادکشمیر کے 3 اضلاع مظفر آباد، میرپور، کوٹلی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد یا زائد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں