تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

لندن: ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی۔

ملکہ برطانیہ نے ویکسین لگوانے کی خبر کی اجازت دی، ملکہ نے افواہوں کے خاتمے کے لیے خبر کی اشاعت کی اجازت دی۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ او رشہزادہ فلپ سمیت 1.5 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں اب تک کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد اعلیٰ ترجیحی گروپوں میں شامل ہیں جنہیں پہلے یہ ویکسین دی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: برطانیہ: لاک ڈاؤن میں مزید سختی سے متعلق سائنس دانوں کی اپیل

یاد رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 68 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ 1,325 مریض کورونا انفیکشن کے باعث ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ روز برطانیہ نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے، برطانوی ریگولیٹری اتھارٹی نے موڈرنا ویکسین کو بھی پاس کر دیا ہے، برطانیہ اس سے قبل فائزر اور آکسفورڈ کی کورونا ویکسینز بھی منظور کر چکا ہے، اور یہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیسری ویکسین ہے۔

Comments