تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

ویسٹ انڈیز سے سیریز: بھارتی ٹیم پر کورونا کے وار، کئی کھلاڑی متاثر

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں پر ہونے والے کورونا حملوں نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

6 فروری سے شروع ہونے والی سیریز سے چند روز قبل ہی بھارت کے اہم بلے بازوں سمیت متعدد اسٹاف ممبرز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیریز کے لیے احمدآباد پہنچنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو شیکھر دھون، ایر اور گیوواد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مذکورہ کھلاڑیوں اور اسکواڈ اسٹاف میں شامل متاثرہ ممبران کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور کھلاڑیوں کی صحت و سلامتی سمیت مہمان کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اور مساوی تعداد میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز احمد آباد میں 6 فروری سے ہوگا۔

Comments