تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے سے دوچار

نئی دہلی: بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کےبڑھتےکیسز کے باعث ٹی20ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے، میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے دو سے تین ممالک نے بھارت میں کرونا کی ابتر صورت حال کے باعث وہاں کھیلنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کےکچھ رکن ممالک ایونٹ کو آسٹریلیا منتقل کروانا چاہتے ہیں۔

یہی نہیں بھارت میں کرونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے باعث آئی سی سی آفیشل کا چھبیس اپریل کو کیا جانے والا بھارت کا دورہ بھی خطرے سے دوچار ہوگیا ہے، ذرائع آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ٹیموں اور صحافیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

بھارت میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے عبوری چیف ایگیزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل خطرے میں پڑگیا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے وینیوز کا جائزہ جاری ہے، اگر بھارت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا تو اس کے متبادل پر متحدہ عرب امارات کو رکھا گیا ہے، جہاں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر یں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اسے بھارت منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -