تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

یواےای سے بڑی خبر! پابندیوں میں نرمی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے پر سماجی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق مساجد اور تمام عبادت گاہوں میں سماجی فاصلے کی حدکم کر کے ایک میٹر کر دی گئی ہے جب کہ مختلف سرگرمیوں اور پروگرامات میں شرکاء کی انتہائی حد کی پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سیف الظہری نے ہفتہ وار کووِڈ 19 بریفنگ کے دوران کہا کہ وبائی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور احتیاطی تدابیر کو اسی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

این سی ای ایم اے نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حکام نے بتدریج پابندیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف اقتصادی، سیاحتی اور تفریحی سہولیات میں تمام سرگرمیوں اور تقریبات میں شرکاء کی انتہائی حد کی پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔

شاپنگ سینٹرز، ٹرانپسپورٹ، اقتصادی، سماجی و تفریحی مراکز کو فروری کے وسط تک مکمل گنجائش کے ساتھ کھول دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -