تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

برطانوی وزیرصحت کا کورونا سےجاں بحق طبی عملے کے ورثا کیلئے بڑا اعلان

لندن: برطانوی وزیرصحت نے کورونا سےجاں بحق طبی عملے کے ورثا کو 60 ہزار پاؤنڈز دینے کا اعلان کردیا، برطانیہ میں اب تک میڈیکل اسٹاف کے329 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرصحت نے کوروناسےجاں بحق طبی عملے کے ورثا کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ، امدادی پیکج میں سوشل کئیر اسٹاف بھی شامل ہیں، کورونا سے انتقال کرنے والے عملے کے ورثا کو 60ہزار پاؤنڈز ملیں گے۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران مرنے والوں کے ورثا کو مالی مدد دیں گے۔

برطانیہ میں اب تک میڈیکل سٹاف کے329 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، نیشنل ہیلتھ سروس آف انگلینڈ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر مرنے والے افراد کی عمریں 29 سے 100 درمیان تھیں جبکہ ان میں سے 22 کم عمر ترین بھی شامل تھے۔

این ایچ ایس کے مطابق مرنے والے تمام افراد کو کسی قسم کا کوئی ہیلتھ ایشو نہیں تھا، جاری کردہ فہرست کی تفصیلات کے مطابق مشرقی انگلینڈ میں 34 لندن میں 87, مڈلینڈ میں 55 نارتھ ایسٹ اور یارکشائر میں 55نارتھ ویسٹ میں 41 ساؤتھ ویسٹ میں 38 جبکہ سائوتھ ویسٹ میں 19 افراد قاتل وائرس کا شکار بنے۔

Comments

- Advertisement -