The news is by your side.

Advertisement

دنیا کا تیز ترین انسان بھی کورونا کا شکار

دنیا کے تیز رفتار تیز انسان یوسین بولٹ بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسین بولٹ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جمیکا میں اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر بولٹ نے ایک پارٹی منعقد کی تھی جس کے بعد علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔

1.1882050-3801293144

کورونا کی تشخیص ہونے پر بولٹ نے خود کو آئیسولیٹ کر دیا ہے اور وہ کچھ وقت مزید تنہائی میں گزاریں گے۔

جمیکا کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ نے چند روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور اب انہوں نے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یوسین بولٹ کو دنیا کا تیز ترین انسان قرار دیا جاتا ہے۔ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔

یہ رفتار دنیا کے چند جانوروں سے بھی زیادہ ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یوسین بولٹ دوڑ میں کن کن جانوروں کو ہرا سکتے ہیں۔

ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو دنیا کا تیز ترین انسان قرار دیا جاتا ہے۔ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔

یہ رفتار دنیا کے چند جانوروں سے بھی زیادہ ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یوسین بولٹ دوڑ میں کن کن جانوروں کو ہرا سکتے ہیں۔گلہری: پھرتی سے اخروٹ پکڑ کر بھاگ جانے والی گلہری کی اوسط رفتار 12 میل فی گھنٹہ ہے یعنی یہ باآسانی بولٹ سے شکست کھا سکتی ہے۔

ہاتھی: بھاری بھرکم جسامت کے باوجود ہاتھی 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے تاہم بولٹ کو پچھاڑنے کے لیے یہ بھی ناکافی ہے۔

روڈ رنر: آپ نے روڈ رنر نامی کارٹون میں اس پرندے کو ضرور دیکھا ہوگا۔ یہ پرندہ 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر بھی بولٹ سے شکست کھا جائے گا۔

جیک رسل ٹیریئر (کتے کی ایک قسم): یہ کتا 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور اس کتے اور بولٹ کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوگا تاہم فتح بولٹ کے ہی حصے میں آئے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں