خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کویت نے ویکسینیشن کروانے والوں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق تمام خلیجی ممالک کے شہری جو ویکسینیشن کروا چکے ہیں وہ شرائط پوری کر کے کویت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے حوالے سے کہا ہے کہ وہ افراد جو خلیجی ممالک کے شہری ہیں اور انہوں نے فائزر ویکسین کی دو خوراکیں، موڈرنا یا ایسٹرازینیکا کی دو خوراکیں لگوائی ہیں وہ کویت آنے کے اہل ہیں۔
وہ افراد جنہوں نے جانسن اینڈ جانسین ویکسین کی ایک ڈوز لی ہے وہ بھی مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
کویت کا پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے زبردست سہولت
کویت کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ منفی پی سی آر ٹیسٹ جو زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے کا ہو سفر کرسکتے ہیں۔
ساتھ ہی تمام مسافر کویت کی مسافر ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے ضروری دستاویزات اس سے منسلک کریں۔
کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کا اندراج لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ زارت صحت کویت نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کی ترمیم لازمی کروالیں۔
شہریوں اور تارکینِ وطن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنھوں نے کرونا وائرس سے حفاظتی ویکسین کی مطلوبہ ڈوزز وصول کرنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے، وہ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ میں اپنے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم کے لیے مِشرف کے کویت ویکسینیشن سینٹر میں ’Ask Me‘ ڈیسک سے رجوع کریں۔