تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چوبیس گھنٹو‌ں‌ میں‌ کرونا کے مزید 3 مریض جاں‌ بحق

اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ کرونا انفیکشن کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کووِڈ نائنٹین کی وبا ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے اور کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اموات میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 532 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کیسز کی شرح 2.47 فی صد رہی۔

ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے شکار 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا انفیکشن سے 2 اموات، جمعے کو 7، جب کہ جمعرات کو 3 اموات ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -