تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سائنس کی بڑی کامیابی، کرونا وائرس کو مارنے والی حیرت انگیز مشین ایجاد، قیمت بھی مقرر

پنسلوانیا: ایک طرف دنیا بھر میں طبی ماہرین کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ادویہ اور ویکسینز پر تجربات کر رہے ہیں دوسری طرف امریکی انجینئرز نے الٹرا وائلٹ ریز والی ایک ایسی جدید اور حیرت انگیز مشین ایجاد کر لی ہے جو قاتل کرونا وائرس کو ایک سیکنڈ کے 2 ہزارویں حصے میں مار دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی الیکٹرونکس فرم ڈائنامکس نے ایک کرونا وائرس کلنگ مشین کی نقاب کشائی کی ہے، جو جراثیم کو کھینچتی ہے اور انتہائی شدید بالا بنفشی روشنی سے انھیں تباہ کر دیتی ہے۔

اس مشین کو نینو ویو کا نام دیا گیا ہے، حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایک سیکنڈ کے 2 ہزار ویں سے بھی کم عرصے میں 99 فی صد وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ آلہ 4 موٹرز پر مشتمل ہے جن کے ذریعے یہ 300 لیٹرز تک ہوا کھینچتا ہے، اور پھر کرونا وائرس سے پاک ہوا 10 فٹ دور پھینک دیتا ہے۔

ڈائنامکس نے دنیا کی پہلی مکمل لچک دار UV-C لیمپ بھی ڈیزائن کر لیا ہے، جو ڈیوائس کے اندر انتہائی شدت کی بالا بنفشی تابکاری فراہم کرتا ہے۔ نینو ویو کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے اور اسے امریکا میں 3 ہزار 450 ڈالرز میں خریدا جا سکتا ہے۔

یہ مشین بنانے والی ٹیم نے اسے یونی ورسٹی آف ٹیکساس، میڈیکل برانچ اور کولوراڈو اسٹیٹ یونی ورسٹی میں ٹیسٹ کیا ہے، جہاں وائرس ختم کرنے کی اس کی کارکردگی 99.99907 فی صد رہی۔ ڈائنامکس پانی، ہوا اور چیزوں کی سطح پر اس مشین کے 80 تجربات کر چکا ہے۔کئی اداروں کی جانب سے اسے سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جب کرونا وائرس کی وبا کا آغاز ہوا تو اس وقت بھی یہ کہا جا رہا تھا کہ الٹرا وائلٹ روشنی (بالا بنفشی شعاعیں) کرونا وائرس کو ختم کر سکتی ہیں، تاہم اس کی درست طریقے سے جانچ کیے بغیر ماہرین نے اسے ایک مؤثر طریقے کے طور پر نہیں لیا۔ ڈائنامکس کے مالک جیف مولن کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے یہ سفر شروع کیا تو لوگوں کو UV-C پر بالکل یقین نہیں تھا کہ یہ کو وِڈ 19 وائرس کو ختم کر سکے گا۔

اس مشین کا استعمال مخصوص مقامات پر کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ دفاتر میں، باتھ رومز، لفٹس، میٹنگ رومز، اور حتیٰ کہ گاڑیوں میں بھی۔ وسیع جگہوں یا تیزی سے نتائج کے حصول کے لیے ایک سے زیادہ یونٹس بھی رکھے جا سکتے ہیں۔

یہ مشین کسی ایک شخص کو مسلسل صاف ہوا بھی فراہم کر سکتی ہے، اگر اس کا رخ اسی شخص کی طرف ہو۔ اس مشین کی ایجاد کے ساتھ ہی اب لوگ سوچنے لگے ہیں کہ وہ اپنے آفسز پھر سے محفوظ طریقے سے جانا شروع کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -