تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

انڈین سپریم کورٹ کا کرونا سے ہلاکتوں پر معاوضہ دینے کا حکم

نئی دہلی: انڈین سپریم کورٹ نے کرونا وبا سے ہلاکتوں پر مودی حکومت کو بڑا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکام کو حکم دیا کہ وہ کووڈ نائنٹین کی وجہ سے ہونے والی ہر موت کے معاوضے کے طور پر 672 ڈالرز (50 ہزار انڈین روپے) ادا کریں۔

درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جس کے ذریعے حکومت قدرتی آفات میں کچھ مالی مدد فراہم کرتی ہے) کو حکم دے کہ وہ کم از کم آٹھ گنا معاوضہ یا پھر چار لاکھ روپے فراہم کرے۔

اس سے قبل حکومت اپنے حلف نامے میں جسے سپریم نے منظور کیا تھا، کم از کم قابل ادائیگی رقم مقامی حکام کے تحت اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام متعلقہ اتھارٹیز ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے طور پر کام کریں گی تاکہ ان لوگوں کے آنسو پونچھ سکے جو کووڈ 19 کی وجہ سے خاندان کے کسی فرد کے نقصان کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا سے متاثرہ بھارتی بچے نئے اور خطرناک مرض میں مبتلا

سپریم کورٹ انڈیا نے ریاستی انتظامی اداروں کو حکم دیا کہ وہ بیوروکریسی کے ماضی کے طریقہ کار کے برعکس تمام درخواستیں جمع کرانے کے تیس دن کے اندر حل کریں تاہم انڈیا کی وزارت صحت نے مختص رقم کے تعین پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

انڈیا میں کووڈ کی وجہ سے مجموعی طور پر 44 لاکھ 92 ہزار 60 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت کم تعداد ہے کیونکہ دور دراز تک پھیلے ہوئے علاقوں میں لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں جو رپورٹ نہیں ہو سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈین دارالحکومت نئی دہلی سمیت بڑے شہروں میں بڑی تعداد میں اموات کی اطلاع نہیں دی گئی کیونکہ اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کی فراہمی ختم ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ انڈیا میں مجموعی طور پر 33.85 ملین کووڈ انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو امریکہ کے بعد عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -