The news is by your side.

Advertisement

کورونا سے متاثرہ گواہ عدالت میں پیش ، عملے اور سائلین کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد : مضاربہ اسکینڈل کیس کورونا سے متاثرہ گواہ کے پیش ہونے پرعملے اور سائلین کی دوڑیں لگ گئیں, جس کے بعد کمرہ عدالت کو فوری خالی کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں کورونا سے متاثر مریض کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب گواہ امیر حیدر ملک نے بیان میں کہا مجھےکوروناہےجلدی بیان ریکارڈ کریں، متاثرہ گواہ کے پیش ہونے پرعدالت میں دوڑیں لگ گئیں۔

جس کے بعد احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا اور جج اعظم خان سمیت وکلا کمرہ عدالت سےنکل گئے۔

کورونا سےبچاؤکیلئے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیاد پر اسپرے کیا گیا اور متاثرہ نیب گواہ کو فوری طور پرواپس بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ہوتی جارہی ہے، ایک دن میں چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 63 مریض جان سے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں