اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی اور مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی ، ایک دن میں 2902 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں روزانہ کوویڈ 19 کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، وفاقی وزارت صحت حکام نے بتایا کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہوگئی۔

صحت حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7232 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2902 کورونا کیسز سامنے آئے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 5.26، دیامر 3.23 فیصد ، مظفرآباد میں شرح 21.43،میرپورآزادکشمیرمیں 4.91 فیصد ، اسلام آباد میں میں شرح 11.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں راولپنڈی میں 10.26 ،لاہور میں کورونا کی شرح 15.15 فیصد ، گجرات میں کورونا کی یومیہ شرح 0.95،ملتان 1.32 فیصد ، بہاولپور میں کوروناکی شرح 1.47، فیصل آباد میں 1.70فیصد رہی۔

اسی طرح کوئٹہ میں کورونا کیسزکی شرح 2.71 فیصد ، پشاور میں کورونا کی شرح 10.68، مردان میں2.49فیصد ، نوشہرہ میں کوروناکی یومیہ شرح 2.60، ایبٹ آباد میں 2.44فیصد رہی جبکہ بنوں اور اسکردو میں یومیہ کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں