تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

اومیکرون ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والی مسافروں پر بڑی پابندی عائد

اسلام آباد : حکومت نے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگری بی اورسی کوختم کردیا اور پاکستان آنے والوں پندرہ سال یا زائدعمر کے مسافروں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگریز بی اور سی فہرست کو مکمل ختم کردیا۔
اومیکرون ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والی مسافروں پر بڑی پابندی عائد

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر نیا حکم نامہ جاری کردیا، این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے ، جس کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری پر5جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان آنے والوں کیلئے پروازسے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پی سی آرٹیسٹ 15سال یا زائد عمر کے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا۔

سی اے اے نے اومیکرون کے پیش نظر یورپ سے آنے والوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصدپروازوں کےمسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو10دن حکومتی قرنطینہ سینٹرز پررکھاجائے گا جبکہ مسافروں کا اپنے طور پرسلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہے۔

سی اے اے کے مطابق کسی ہوٹل یامخصوص جگہ میں قرنطینہ پرمسافرخوداخراجات اٹھانےکاپابندہوگا ، محکمہ صحت کےسینٹرزمیں قرنطینہ ہونے پراخرجات نہیں لیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں