تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا ویکسینیشن کی آگاہی پھیلانے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں۔

لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’کرونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں اور آگے بڑھ کر کروناویکسین لازمی لگوائیں،کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے خود بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کے لیے ایک اور اچھی خبر

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے‘۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ’تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی‘۔

Comments

- Advertisement -