تازہ ترین

کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹری میں مشکوک بیگ، کھلبلی مچ گئی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی فیکٹری کو مشکوک پارسل موصول ہونے پر خالی کروا لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرا زینیکا تیار کرنے والی فیکٹری میں مشکوک بیگ پر افراتفری پھیل گئی اور ورکرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کے لیے علاقے کو خالی کروا لیا گیا۔

Bomb squad at Wrexham factory making AstraZeneca vaccine after suspicious  package received - Business Live

پولیس نے بتایا کہ وہ اس وقت ویک ہارڈ فیکٹری میں واقع ویکرمہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں "پیدا شدہ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔

نارتھ ویلز پلانٹ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کردہ ویکسین کی 300 ملین سالانہ خوراک تیار کرنے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔

Covid: Wrexham vaccine plant evacuated over suspicious package - BBC News

مشکوک پیکیج ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کر کے فیکٹری اور اطراف سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشکوک پیکیج موصول ہونے پر فرم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی اور صورتحال کی آگاہ کیا۔

Covid vaccine warehouse: Wrexham AstraZeneca plant evacuated over  suspicious package | Evening Standard

نارتھ ویلز پولیس نے عوام کو اگلے نوٹس تک علاقے میں جانے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر آس پاس کی سڑکیں خالی کر دی جائیں۔

Comments

- Advertisement -