زندگی میں بعض اوقات ایسے ناقابل یقین مناظر سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
عصر حاضر میں انٹرنیٹ کے فروغ کے بعد انوکھے واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں اور انہیں لوگ بہت زیادہ سراہتے بھی ہیں جس طرح گزشتہ دنوں ایک سانپ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو شدید بارش میں مینڈکوں کو اپنی پشت پر بیٹھا کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کررہا تھا۔
اسی طرح اب سے کچھ دیر قبل امریکی ویب سائٹ ڈیلی میل نے ایک ناقابلِ یقین ویڈیو شیئر کی۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں: ماں کے نظر انداز کرنے پر بندر نے بلی کے بچے کو گود لے لیا، ویڈیو وائرل
کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ انسان کے علاوہ کوئی مادہ جاندار کسی اور کے بچے کو گود لے یا اُس کا خیال رکھے؟ یقیناً نہیں کیونکہ اُن میں اتنا فہم نہیں ہوتا اور وہ بس اپنے ہی بچے کو سنبھالتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کے 4 چھوٹے بچے (پلّے) گائے کی آغوش میں بیٹھے ہیں اور اُن میں سے ایک بچا دودھ پی رہا ہے۔ حیران کُن طور پر گائے انہیں کچھ بھی نہیں کہہ رہی اور وہ بچے بھی اس سے ڈر نہیں رہے۔
This cow just adopted adorable puppies! ❤️🐶 pic.twitter.com/0XJWgVbr67
— Daily Mail Online (@MailOnline) January 4, 2019
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے شہر مہارشٹرا کی ہے جہاں کتا کسی حادثے میں ہلاک ہوا تو بچے بھوک سے بلبلانے لگے اور قریب میں بیٹھی گائے کے قریب جاکر انہوں نے دودھ پینا شروع کردیا۔
یہ بھی دیکھیں: خونخوار شیرنی نے نومولود ہرن کے بچے کو گود لے لیا، تصاویر وائرل
ویڈیو کو حیران کن اس لیے بھی قرار دیا جاسکتا ہے کہ یہ گائے پالتو نہیں بلکہ جنگلی ہے کیونکہ گھر میں پالے ہوئے جانور کو تربیت دی جاسکتی ہے۔