تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بچے کو قتل کرنے پر ’گائے‘ گرفتار

جنوبی سوڈان میں بچے کو قتل کرنے پر پولیس نے گائے کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس نے قتل کے الزام میں گائے کو گرفتار کرلیا۔

گائے گزشتہ دنوں فارم کے باہر ٹہل رہی تھی کہ اس دوران اس نے 12 سالہ بچے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بچے کو قتل کرنے والی گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا تاہم یہ اس ملک کا پہلا انوکھا واقعہ نہیں ہے جب انسان کو قتل کرنے کے الزام میں کسی جانور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -