تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

گائے کا گوبر بھارتیوں کو ایٹم بم سے بچائے گا، بھارتی وزیر مضحکہ خیز دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شنکر لال نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناسا نے مشورہ دیا کہ اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے رکھ کے ڈیڑھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر رکھ دیا جائے تو انسان محفوظ رہیں گے کیونکہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنز کرتے ہوئے کہا بھارت سے گائے کے حوالے سے ایک اور انوکھا دعویٰ سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی سیاست دان سستی شہرت کے حصول کےلیے ایسے انوکھے دعوے پہلے بھی کرتے رہے ہیں، سنہ 2016 میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی حکمران جماعت  تیلگو ڈیشام پارٹی کے ایم ایل اے نے بی کام کی تعلیم کے دوران فزکس اور میتھ پڑھنے کا حیرت انگیز دعویٰ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -