بگوٹا: کولمبیا میں بپھری گائے نے اسپتال میں گھس کر مریضوں پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی کولمبیا کے اسپتال سین رافیل میں بپھری گائے او پی ڈی میں بیٹھے مریضوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں مریض معمولی زخمی ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض او پی ڈی میں بیٹھے ہیں اس دوران اچانک گائے داخل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ جاتی ہے اور مریض گائے سے بچنے کے لیے دیوار کی جانب جاتے ہیں تو گائے وہاں مریضوں پر حملہ کردیتی ہے۔
اسی دوران دو افراد ویٹنگ روم میں بھاگتے ہوئے آئے اور گائے کو رسی سے پکڑ کر گھسیٹنے لگے اور گائے کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق گائے کے حملے میں کوئی بھی مریض شدید زخمی نہیں ہوا، ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔