تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گائیں بلی کو کیوں چاٹتی ہیں؟

عام طور پر بلی اپنے جسم کی صفائی اپنی ہی زبان سے کرتی ہے، بلی کو جسم کے جس حصے کو صاف کرنا ہوتا ہے وہ کافی دیر تک اُسے اپنی زبان سے چاٹتی رہتی ہے۔

یوکرین میں ایک بلی ایسی نواب ہے جو اپنے جسم کی صفائی خود نہیں کرتی بلکہ وہ باڑے آکر بیٹھ جاتی ہے اور پھر وہاں موجود گائیں اُسے چاٹ کر اس کا جسم صاف کرتی ہیں۔

باڑے کے مالک سرگی وسیلوچ نے گائیں اور بلی کی انوکھی دوستی کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور پھر انہوں نے اس کی ویڈیو بنا کر شیئر کی تاکہ دیگر لوگ بھی اس منظر کو دیکھ سکیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی باڑے کے پاس جیسے ہی پہنچی ایک گائے نے فوری اپنی زبان سے اُسے چاٹنا شروع کردیا اور پھر دوسری ، تیسری ، چوتھی ، پانچویں گائیں بھی جنگلے کے پاس پہنچ گئیں۔

Five cows like a purring cat in bizarre footage taken by Sergey Vasilevich in a dairy farm near Kiev, Ukraine

پانچوں نے اپنے سر جنگلے سے باہر نکالے اور زبان سے بلی کے جسم کو چاٹتی رہیں، اس دوران بلی بالکل خوفزدہ نہیں ہوئی بلکہ وہ اپنے پورے جسم کی خود صفائی کرواتی رہی۔

دو گائیں اُس کے گال چاٹ رہی تھیں، ایک نے دم جب کہ دو درمیانی حصے پر زبان پھیر رہی تھیں۔

Two cows begin licking the cat, clearly enjoying itself, on either side of its head before more join in

مالک کا کہنا ہے کہ ’میں یہ سب دیکھ کر بہت حیران ہوا جس کے بعد میں نے نوٹ کیا کہ بلی روز آتی ہے اور یہ کام روزانہ ہی ہوتا ہے، گائے بھی بلی کو اس لیے چاٹتی ہیں کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل سے اب تک بلی روزانہ باڑے آتی ہے، میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار کوئی ایسی بلی دیکھی ہے جو گائے سے خوفزدہ نہیں ہوتی بلکہ اُن سے اپنے کام کرواتی ہے۔ مالک کا کہنا تھا کہ بلی صبح کے وقت آتی ہے ممکن ہے وہ دودھ پینے کےلیے آتی ہو تاکہ ناشتہ کرسکے۔

Comments

- Advertisement -