اسلام آباد (6 جنوری 2026): ایف آئی اے نے سی پیک منصوبے کو بدنام کرنے والی جعلی غیر ملکی کمپنی کیخلاف تحقیقات مکمل کر لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاک چائنا اکنامک کاریڈور (سی پیک) منصوبے کو بدنام کرنے والی جعلی غیر ملکی کمپنی کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس مقدمہ میں سی پیک منصوبے کے نام پر اراضی اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے گینگ کے دو بڑے کارندوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے خود کو چائنا تھری گورجز کارپوریشن کا نمائندہ ظاہر کر کے شکایت کنندہ سے 50 لاکھ روپے، دو کروڑ مالیت کا کمرشل پلازہ ہتھیا لیا۔
ملزمان نے اس کے علاوہ ساڑھے چار کروڑ کا گھر، سیکٹر جی 15 میں 5 کنال اراضی بھی ہتھیائی اور شکایت کنندہ کو مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچایا۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان کا غیر ملکی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ پورا منصوبہ جعلی، فرضی اور فراڈ پر مبنی تھا۔ ملزمان کیخلاف پہلے بھی مالی فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پاک چین اتفاق، سی پیک 2 سے متعلق اہم فیصلے


