اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تعاون کا مظہر ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پائیدار اور اقتصادی ترقی پاکستان کا اولین مقصد رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک اہم اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔
بینک آف چائنا لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے سی ای او وانگ جی کی گفتگو
بینک آف چائنا لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے سی ای او وانگ جی نے کہا کہ ہر ممکن اصلاحی اقدامات کرنا اہم ضرورت ہے، چینی کاروباری ادارے تمام پہلوؤں سے پائیدار ترقی پر عمل پیرا ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔