اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

اقتصادی راہداری سے ملک کے پسماندہ علاقے فائدہ اُٹھائیں گے،مشاہد حسین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری اور پاک چین اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے ملک کے پسماندہ علاقے ترقی یافتہ علاقوں سے منسلک ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ پر تعمیر ہونے والے اقتصادی زونز، صنعتی پارک اور آئل پائپ لائن کے قیام سے ملک بھر میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سید مشاہد حسین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ترقی کے ضامن اس منصوبے کی راہ میں کئی ممالک اور کچھ سیاسی جماعتیں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں لیکن حکومت اورعوام کی کوششوں سے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور جب تک اس منصوبے کی تکمیل کے لیے عوام متحد ہیں کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مشاہد حسین کے مطابق اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ کم ترقی یافتہ علاقے خیبر پختوانخوا اور قبائلی علاقوں کو ہو گا،اس منصوبے کے ذریعے سڑکوں، ریلوے لائن اور پائپ لائن نیٹ ورک کے ذریعے رابطے مزید گہرے اور مضبوط ہو جاتے ہیں،اس لئے ا قتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی معاشی ترقی اور عوام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں