The news is by your side.

Advertisement

پاک چائنا اقتصادی راہداری ترقی کا  پیش خیمہ ثابت ہوگی، ڈائریکٹر سی پیک

اسلام آباد: پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ڈائریکٹر پروجیکٹ نے کہا ہے کہ پاک چائنا راہدری ملک میں ترقی کے نئے دور کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاک چائنا اقتصادی راہداری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ 9 ہزار جوانوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ اور 6 ہزارپولیس اہلکار پاک چائنا اقتصادی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں جو کہ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن بھی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’’تازہ ترین‘‘ میں بات کرتے ہوئے پاک چائنا اقتصادی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہدری کی تکمیل کے بعد پاکستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان میں سیاحت کے مواقع بڑھ جائیں گئے اور ملک بھر میں انفرا اسٹرکچر کے معیار میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آپٹک فائبر لنک دوسال میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد پاکستان اور چائنا جدید مواصلاتی نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں