site
stats
بزنس

پاک چین راہداری معاشی شرح نمو میں اضافے کا سبب بنے گی: موڈیز

لندن: موڈیزکا کہنا ہے کہ سرکاری قرضوں کا بوجھ اور سیاسی رسہ کشی معیشت کےلئے چیلنج ہے، تاہم پاک چین اقتصادی راہداری معاشی شرح نمو میں اضافےکا باعث بنے گی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار زور پکڑ رہی ہے۔ طرز حکمرانی اگرچہ کمزور ہے مگر اس میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کو مزید فروغ دے گا۔ ٹیکس وصولیوں اورمالی معاملات میں بہتری کا باعث بنے گا۔

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستانی معیشت پر قرضوں کا بوجھ زیادہ ہونے کے باعث ملکی مالی صورت حال کافی نازک ہے۔ جبکہ گورننس کے شعبےمیں بھی پاکستان کی صورت حال کافی خراب ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top