پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 26 پاکستانی طلباء ڈی پورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ماہ 26 پاکستانی طلباء کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

برطانیہ میں طلبا ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود رہائش پذیر تھے، 5 طلبا رضاکارانہ طور پر واپس گئے جبکہ 21 کو ہوم آفس نے ملک بدر کیا۔

ہوم آفس نے گزشتہ ماہ 171 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار افراد مختلف جگہوں پر بنا کسی قانونی حیثیت کے کام کررہے تھے، گرفتار افراد میں زیادہ تر ڈلیوری ڈرائیورز کام کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 60 افراد ڈیٹینشن سینٹرز میں قید ہین اور ملک بدری کے منتظر ہیں، گرفتار افراد میں چینی، بھارتی اور بنگلادیشی باشندے بھی شامل ہیں۔

+ posts

زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں