بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رہنماؤں و کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن، عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رہنماؤں و کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا چہرہ عیاں ہوگیا،کریک ڈاؤن ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کارکنوں کے گھر پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا پرامن احتجاج ہماراحق ہے، کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن سےن لیگ کاچہرہ عیاں ہوگیا، عمران خان کاٹوئٹ، کہتےہیں ن لیگ جب بھی اقتدارمیں ہوتی ہے ایسی حرکتیں کرتی ہے، فسطائیت کے اقدامات ہمارے لیے نئے نہیں،کریک ڈاؤن ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت پہلےہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے، ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یپلزپارٹی،ن لیگ اورجےیوآئی کے اپنی حکومت کے خلاف مارچ کبھی نہیں روکے، نہ کریک ڈاؤن کیے، جمہوریت پسندوں اور کلپٹوکریٹس میں یہی فرق ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں