منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کراچی میں امام بارگاہ پرکریکردھماکہ، تین زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مجلس عزاء کے دوران کریکردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں واقع امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پرنامعلوم افراد کریکربم پھینک کرفرار ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں امام بارگاہ کے باہر موجود افراد میں سے تین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے امام بارگاہ کے دروازے کو بھی جزوی نقصان پہنچاہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

اے آروائی نیوز نے جب اس معاملے پر ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تو وہ حیرت انگیز طور پر اس معاملے سے لاعلم نکلے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں