تازہ ترین

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

بھارت: موٹر سائیکل میں دھماکا، باپ بیٹا ہلاک، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

نئی دہلی: بھارت میں پٹاخوں سے لدی موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع ولوپورم میں دیوالی کے روز پٹاخوں سے لدی موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہری اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل جیسے ہی ناکے سے آگے لے کر گزرے تو اس میں دھماکا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نے موٹر سائیکل پر پٹاخوں کو مضبوطی سے باندھا ہوا تھا اور اس کے اوپر اپنے بیٹے کو بٹھایا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ رگڑ اور دباؤ کی وجہ سے موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا ہو، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ موٹر سائیکل کو مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے جھٹکا لگا ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے باپ بیٹے کی شناخت 35 سالہ کالینیسان اور 7 سالہ پردیش کے نام سے ہوئی ہے، کالینیسان ایک آٹو موبائل پارٹس کی کمپنی میں کام کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کالینیسان ساس کے گھر دیوالی منانے جارہے تھے، انہوں نے آبائی شہر سے دیسی ساختہ پٹاخے منگوائے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments