ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

اس گائے نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: جانوروں کو بے زباں وعقل سمجھا جاتا ہے لیکن یہ خبر پڑھ کر آپ کو مذکورہ خیال غلط لگنے لگے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک گائے کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جو آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گی اور حقیقت کو یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

ہم نے بے زبان جانور تو دیکھے ہیں لیکن اس گائے کو عقل سے محروم کہنا شاید غلط ہوگا اور یہ ویڈیو آپ کو حقیقت ماننے پر مجبور بھی کردے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ گائے اپنی زبان سے بول تو نہیں سکتی لیکن اس کا متبادل استعمال ضروری کررہی ہے۔

باڑے میں موجود اس گائے نے اپنی زبان سے پنجرے کا دروازہ کھول کر سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نہایت عقل مندی سے گائے نے پنجرے کی کنڈی زبان کا استعمال کرتے ہوئے کھولی اور فرار ہوگئی تاہم حصار ہونے کے باعث وہ باڑے کی حدود سے باہر نہ جاسکی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں