انکم ٹیکس ریفنڈز کو براہ راست اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا نظام تشکیل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس ریفنڈز کو براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا مرکزی نظام تشکیل دے دیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس ریفنڈز کے چیک براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاونٹس میں بھیجے جا ئیں گے۔ترجمان ایف بی آر
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس گزاراپنے آئرس پروفائل کو اپڈیٹ کریں اور آئرس میں دئیے گئے اپنے بینک اکاونٹس کے ساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبر بھی فراہم کریں ۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر نے برآمدکنندگان کے بینک اکاونٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کے لئے بھی مرکزی نظام قائم کر لیا ہے۔
ایف بی آر نے برآمدکنندگان سے درخواست ہے کہ و ہ اپنے پروفائل میں اپنے بینک اکاونٹ نمبر کے ساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبر بھی فراہم کریں۔