کیا آپ بھی حالیہ کوریائی ٹرینڈ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہونا چاہتے ہیں؟ اب آپ صرف چند آسان مراحل میں اپنی اے آئی سے تیار کردہ اسٹیڈیم ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
اس ٹرینڈ کا آغاز اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک صارف نے کوریائی بیس بال میچ دیکھتی ہوئی ایک نوجوان خاتون کی پانچ سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی، جسے 15 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔ لوگوں کو بعد میں احساس ہوا کہ وہ خاتون حقیقت میں موجود ہی نہیں تھی بلکہ ویڈیو مکمل طور پر اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔
اے آئی اسٹیڈیم ویڈیو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:
مرحلہ 1: اسٹیڈیم والی فوٹو تیار کریں
سب سے پہلے اپنی ایک واضح سیلفی کسی بھی اے آئی امیج جنریٹر جیسے کہ چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنی یا ‘مائی ایڈٹ’ پر اپلوڈ کریں۔ وہاں ایسی پراپٹ دیں "مجھے ال کلاسیکو میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھا دکھاؤ”۔ آپ اپنی پسند کے مطابق میچ، لباس یا ٹیم کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 2: تصویر کو ویڈیو میں بدلیں
تیار شدہ تصویر کو ‘مائی ایڈٹ’ کے امیج ٹو ویڈیو ٹول یا گوگل کے ‘فلو’ پر اپلوڈ کریں۔ ویڈیو بنانے کے لیے ایسی ہدایات لکھیں چہرہ، بالوں کا اسٹائل اور شناخت بالکل اصل رکھیں، آؤٹ پٹ 4 سے 5 سیکنڈ کی لائیو اسپورٹس براڈکاسٹ شاٹ ہونی چاہیے۔
مرحلہ 3: ڈاؤن لوڈ اور پوسٹ کریں
ویڈیو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے ‘میچ کے دوران کیمرے کے سامنے میں’ جیسے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کر دیں۔
کامیابی کے لیے چند مشورے:
ویڈیو کو زیادہ حقیقت پسندانہ بنانے کے لیے مقامی ثقافتی علامات اور زبان کا استعمال کریں۔ انسٹاگرام یا دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیو کا فارمیٹ درست رکھیں اور زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے ٹرینڈنگ موسیقی، خاص طور پر مشہور کوریائی گانوں کا انتخاب کریں۔ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ویڈیو کے ساتھ سوال و جواب یا پولز کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


